21 ستمبر 2018
تازہ ترین
بھارت  میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، تاپسی

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں رشی کپور کے ساتھ فلم  ملک میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ فلم میں تاپسی ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے مسلمان موکل پر سے غداری کا مقدمہ ختم کروانے کی جنگ لڑیں گی کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے کلائنٹ کو مسلمان ہونے کی وجہ سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فلم میں رشی کپور مسلم شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جن کی فیملی کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسایا جاتا ہے۔ اداکارہ تاپسی پنوں نے فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مخصوص مذہب کے افراد کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہوتا ہے اور میری فلم کرنے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ میں فلم کے ذریعے یہ سب سامنے لا سکوں۔ کسی نہ کسی کو تو اس بارے میں آواز اٹھانی پڑے گی اور میں نے یہ ذمہ داری لی۔ یہ فلم میرے دل کے بےحد قریب ہے لہٰذا میں امید کرتی ہوں کہ لوگ اس فلم کو ضرور دیکھنے آئیں گے ۔ فلم دیکھ کر انہیں اندازہ ہوگا کہ ہم اس مسئلے پر کیا سوچتے ہیں۔ فلم ملک کے ہدایت کار انوبھو سنہا نے کاہ ہے کہ جب ہم نے اس فلم کو شروع کیا تھا اس وقت ہمیں بہت سے منفی تبصرے سننے کو ملے  تھے، لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم مکمل کرلی۔ یہ فلم صرف ہندو مسلم کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ان تمام لوگوں کے بارے میں ہے جو ایک دوسرے کے خلاف ہیں اور ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ ہندو مسلمان سے لڑ رہاہے، سکھ ہندو سے لڑ رہے ہیں، شیعہ سنی سے لڑرہا ہے، اور برہمن ٹھاکروں سے لڑ رہے ہیں، تو یہ فلم ہمارے ملک میں جاری مسائل کے بارے میں ہے۔ فلم ملک میں اداکارہ تاپسی پنوں اور رشی کپور کے علاوہ اداکار آشوتوش رانا بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم 3 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟