21 ستمبر 2018
تازہ ترین
مسجد الحرام میں خودکشی کا ایک اور واقعہ

 مسجد الحرام میں خودکشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ایک حاجی نے مسجد الحرام کی چھت سے نیچے صحن میں چھلانگ لگادی،  جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی اور امدادی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے ، تاہم حاجی خون زیادہ بہنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حرمین شریفین پریزیڈنسی کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری نے بتایا کہ ہلاک شخص کا تعلق عراق سے تھا، تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ مسجد الحرام میں پہلے بھی خودکشی کے واقعات ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے چھت پر حفاظتی باڑ لگائی گئی ، تاہم عراقی حاجی نے حفاظتی باڑ کو بھی پھلانگ کر چھلانگ لگا دی۔ عراقی حاجی کے چھلانگ لگانے سے صحن میں موجود دو زائرین بھی زخمی ہوئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی ، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جون میں بھی دو افراد نے مسجد الحرام میں خودکشی کی تھی جن کا تعلق بنگلہ دیش اور فرانس سے تھا۔ واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کے تحت خودکشی کرنا حرام ہے اور قرآن و حدیث میں اس کام کی واضح ممانعت موجود ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟