14 نومبر 2018
تازہ ترین
مستونگ ،ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، مقامی ٹیچر جاں بحق

 صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے مقامی ٹیچر جاں بحق جبکہ ان کا بیٹاز زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا مستونگ کے نواحی علاقے کنڈاوہ میں ہوا۔ واقعے میں ایک مقامی ٹیچر عبدالرئوف جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب عبدالرئوف اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جارہے تھے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے علاقے کامحاصرہ کرلیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟