24 مئی 2019
تازہ ترین
مسئلہ کشمیرکے حل کیلئےمذاکرات ہونے چاہیں،جرمن وزیرخارجہ

مسئلہ کشمیرکے حل کیلئےمذاکرات ہونے چاہیں،جرمن وزیرخارجہ

جرمنی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جرمن ہم منصب نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کررہے ہیں اور سیاسی قیادت کی مشاورت سے انتہاپسندی کے خاتمے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سے مفید بات ہوئی اور انہیں پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ضرورت ہے اور جرمن وزیرخارجہ سے بھی ویزہ سہولتوں میں نرمی پر بھی بات ہوئی، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے، افغان امن مذاکرات پرجرمنی مطمئن ہے۔ جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کرداربہت اہم ہے۔ جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟