28 مئی 2020
تازہ ترین
 مسئلہ کشمیرکے حل کئے بغیر خطے میںامن نا ممکن ہے، شبیر شاہ

 مسئلہ کشمیرکے حل کئے بغیر خطے میںامن نا ممکن ہے، شبیر شاہ

مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمدشاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر خطے میںپائیدار امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ طریقے سے آگے آئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی رہنمائوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر وہ ترقی ہرگز نہیں کر سکتا لہذاوہ ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ترک کر کے کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدے پورے کرے۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق ہے  لہذا انکی خواہشات کے منافی تنازعہ کشمیر کا حل ہرگز پائیدار ثابت نہیںہو سکتا۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ پنڈت کشمیرکے  باشندے ہیں لہذا انکی مقبوضہ وادی میں واپسی کے حوالے سے یہاں کے مسلمانوںکو ہرگز کوئی اعتراض نہیں تاہم انہیں الگ کالونیوں میں بسانے کے پیچھے ایک مذموم بھارتی سازش کارفرما ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوسنگھ کے مکروہ منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے اور پنڈتوں کو الگ کالونیوں میں بسانا کا اقدام بھی اسی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری مسلمان مکروہ بھارتی ایجنڈے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟