22 ستمبر 2018
مزیدار سپیشل مرغ بریانی

اجزا

چکن۔۔۔۔    500گرام

چاول۔۔۔۔ 500گرام

کھانے کا تیل۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

ثابت زیرہ۔۔۔۔ دو چائے کے چمچ

ہری مرچ۔۔۔۔ چھ عدد ثابت

گرم مصالحہ۔۔۔۔ پانچ گرام

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

لال مرچ پسی ہوئی ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

لا ل مرچ کٹی ہوئی۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

زیرہ پائوڈر ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

دھنیا پائوڈر۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

ٹماٹر۔۔۔۔ 300گرام

دہی۔۔۔۔ آدھا کپ

آلو بخارہ ۔۔۔۔ چھ عدد

گرم پانی ۔۔۔۔ آدھا لیٹر

گرم مصالحہ پائوڈر ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

پیلا رنگ ۔۔۔۔ ایک چو تھائی چائے کا چمچ

گارنش ۔۔۔۔ ادرک ،ہرا دھنیا ،ٹماٹر،ہری مرچ، لیموں

ترکیب

ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ثابت زیرہ ، ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ برائون ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔

اس میں نمک، لال مرچ پیسی ہوئی، لال مرچ کٹی ہوئی، زیرہ پائوڈر، دھنیا پائوڈر، ٹما ٹر، دہی اور آلو بخارہ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ چکن مصالحہ تیار ہے۔

اب ایک دیگچی میں گرم پانی، کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ، ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ، نمک اور ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کو بطور گارنش ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔ اب اس میں چاول ڈال کر پکائیں جب تھوڑا پانی رہ جانے تو ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ، تیار کیا ہوا چکن ، پیلا رنگ، اور گارنش کی تہہ لگا کر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر دکھ دیں۔

مزے دار سپیشل مرغ بریانی تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟