13 نومبر 2018
تازہ ترین
مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نعیم الحق نے ان پرسیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جو کہ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، نعیم الحق جھوٹ بولنے پر 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ سیکیورٹی اجلاس کی ہونے والی باتیں مریم نواز نے انگریزی روزنامے کے صحافی کو بتائی تھیں جس پر مریم نواز نے اُن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟