عید کا چاند دیکھنے کیلئے  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج طلب کر لیا ہے ممکنہ طور پر ایک ہی دن عید منانے کے امکانات پیدا ہورہے ہیں ملک بھر میں ایک ہی روز  روزہ بھی رکھا گیاتھا ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کازونل اجلاس عید گاہ میں منعقد ہوگا۔ جبکہ مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کااجلاس بھی طلب کیاگیا ہے جس میں شواہدموصول ہونے اور شرعی لحاظ سے درسست ثابت ہونے کی صورت میں کمیٹی اعلان کریگی مسجد قاسم علی خان میں طلب کئے جانے والے اجلاس کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کی ہدایات بھی کی گئی ہے دونوں کمیٹیوں کے اجلاس میں شواہدکاجائزہ لیا جائے گا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟