20 جولائی 2019
تازہ ترین
مرتضیٰ وہاب نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے

مرتضیٰ وہاب نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے

مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے۔ سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے اپنے ہی صوبے کی پولیس کی سرگرمیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دو دن پولیس کانفرنس چل رہی تھی اس دوران سندھ میں پانچ قتل ہوئے، ارشاد رانجھانی کو سر میں گولیاں ماری گئیں جبکہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے اور سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام پولیسنگ کرنا ہے اور ہمارا کام قانون سازی کرنا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کچھ پولیس افسران نے پالیسی بنانا شروع کردی ، پولیس پالیسی میکر بن گئی ہے جو نہیں ہونا چاہئے تھا، کیا پولیس یہ چاہتی ہے کہ ہم ان کے کام پر سوال کرنا چھوڑ دیں؟ انہوں نے کہا  کہ انصاف کسی بھی معاشرے کا اہم جزو ہے، ہم قانون کے ذریعے انصاف عام غریب آدمی تک پہنچانا چاہتے ہیں اس قانون سے پولیس کے کام کا احتساب ہوسکے گا کیونکہ سندھ اسمبلی نے ہمیشہ ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟