16 نومبر 2018
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 7 کھرب 52 ارب 14کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر 10 کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنرمند پروگرام کیلئے 13 ارب 72 کروڑ77 لاکھ ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئی62 ارب 43 کروڑ49لاکھ ، ایرا کیلئے 6 ارب 89 کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کیلئے 30 ارب، وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کیلئے 28 ارب 31 کروڑ، انرجی فار آل پروگرام کیلئے 11 ارب 76 کروڑ، صاف پانی پروگرام کیلئے 87 کروڑ 59 لاکھ، سیفران فاٹا کیلئے 26 ارب 3 کروڑ34 لاکھ ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 15 ارب 49کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 24 ارب 61 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 43 ارب 44 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 3 کھرب 2 کروڑ19 لاکھ، پانی و بجلی ڈویږن کیلئی33 ارب 39کروڑ، سپارکو کیلئے 3ارب 42 کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویږن کیلئے ایک ارب 20 کروڑ، ریونیو ڈویږن کیلئے 76 کروڑ56 لاکھ، ریلویز ڈویږن کیلئے 19 ارب 38 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویږن کیلئے ایک ارب 77 کروڑ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویږن کیلئے 2 ارب 10 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئے 15 ارب 52کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 12 ارب 61کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 18 ارب 50 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویږن کیلئے ایک ارب 5 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 25 ارب 79 کروڑ، داخلہ ڈویږن کیلئے 12 ارب 12 کروڑ، فنانس ڈویږن کیلئے 16 ارب 49کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویږن کیلئے ایک ارب 78کروڑ، ایوی ایشن ڈویږن کیلئے 3 ارب 46کروڑ، کابینہ ڈویږن کیلئے 13کروڑ 45 لاکھ، کیڈ ڈویږن کیلئے 2 ارب 65 کروڑ85لاکھ ، کامرس ڈویږن کیلئے 66 کروڑ 50 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویږن کیلئے 78کروڑ 25 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟