21 نومبر 2018
تازہ ترین
محنت سے عروج حاصل کیا جاسکتا ہے،ثنامیر

وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ میری کامیابی سے کھیلوں کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید جوان ہوا ہے۔ عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانے والی بائولر ثنا میر نے آئی سی سی کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اس کامیابی سے کھیلوں کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید جوان ہوا ہے، ان میں ایک امید جاگ اٹھی ہے کہ اگر محنت کی جائے تو کسی بھی کھیل میں عروج حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ثنا میر نے کہا کہ اب بھی پاکستان میں خواتین کے لئے کھیلوں کا کوئی ایونٹ کروانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہوں تو سپانسرز اور کاروباری ادارے پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستانی خواتین اس قابل ہیں کہ کھیلوں کی دنیا میں کیریئر بنا سکیں۔ میرے خیال میں اب یہ بحث ختم ہو جانی چاہئے کہ لڑکیاں کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیں یا نہیں، میرے عالمی نمبر ون بننے سے یہ ثابت ہو گیا کہ محنت اور کوشش سے پاکستان وومن سپورٹس میں بھی مقام حاصل کر سکتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟