23 ستمبر 2018
تازہ ترین
 محمد وسیم کو متھالین کے ہاتھوں شکست

 باکسر محمد وسیم ملائیشیا میں ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ بہت قریبی فرق سے ہار گئے، جنوبی افریقہ کے موروتی متھالین کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ کوالا لمپور میں ہونے والے ورلڈ فلائی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے مقابلے کے ابتدائی رائونڈز میں موروتی متھالین اپنے حریف پاکستانی باکسر محمد وسیم پر حاوی رہے۔  چھٹے رائونڈ میں وسیم کے پنچز کے سامنے جنوبی افریقہ کے باکسر کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن موروتی متھالین نے اگلے رائونڈ میں وسیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فائٹ متفقہ فیصلے کے تحت جیت لی۔  تینوں ججوں نے 114، 113، 114 ، 113 اور 116 کے مقابلے میں 110 کے سکور سے موروتی متھالین کو فاتح قرار دیا، یہ محمد وسیم کی مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی شکست ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟