22 نومبر 2018
تازہ ترین
محمد عرفان کی بہترین بائولنگ

 قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عرفان نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بائولنگ کی۔ کیربئین پریمئیر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ سی پی ایل کے 16ویں میچ میں سینٹ کٹس کے خلاف بائولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے 23 ڈاٹ بالز کرائے اور اپنے شاندار بائولنگ سپیل میں 2 کھلاڑیوں کو بھی میدان بدر کیا۔ محمد عرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو آئوٹ کیا جو وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟