18 اگست 2019
تازہ ترین
محمد عرفان کا بکی سے رابطے کا اعتراف

محمد عرفان کا بکی سے رابطے کا اعتراف

      محمد عرفان نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرادیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال کی وجہ سے گزشتہ 3 ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا اس لیے بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہیں کرسکا تاہم اسپاٹ فکسنگ یا کسی قسم کی ڈیل نہیں کی۔ محمد عرفان کے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد شاہ زیب حسن منگل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے اور دونوں کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جانے کے بعد نوٹس آف چارج دینے کا فیصلہ ہو گا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان سے تحقیقات جاری ہیں، طویل قامت مسلسل پی ایس ایل کے میچز کھیلتے رہے اب ان کے گرد گھیرا تنگ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کرکٹر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو سمجھو اس کا کیریئر ختم ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی چارج شیٹ جاری کرچکا ہے تاہم دونوں کرکٹرز نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوران محمد عرفان، شاہ زیب اور ذوالفقار بابر سے بھی تفتیش کی گئی تھی اور ان کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟