24 اپریل 2019
تازہ ترین
محمد عامر قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں،وسیم اکرم

محمد عامر قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں،وسیم اکرم

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میری نظر میں محمد عامر قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ 2019 کا ورلڈ کپ 1992 کی طرز پر ہو رہا ہے ، پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بریانی کھا کر دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلا جاسکتا، وقار یونس اور میں چھوٹی عمر میں قومی ٹیم کا حصہ بنے۔ 10 سال میں قومی کرکٹ کے ناروا سلوک کیا گیا، کرکٹ کے لئے محکموں کی بڑی خدمات ہیں۔ محمد عامر کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ بے شک عامر پچھلے کئی میچوں میں زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کرسکے لیکن ابھی بھی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں، میری نظر میں محمد عامر قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟