20 ستمبر 2018
تازہ ترین
محمد حفیظ بی کیٹیگری دینے پر ناخوش

ٹیسٹ آل رائونڈر محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رویے سے ناخوش ہیں اور انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹگری دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیسٹ آل رائونڈ اس صورت حال میں خاصے دلبرداشتہ ہیں اور کرکٹ سے کنارہ کشی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے لگے ہیں۔ پاکستان کے لئے 333 بین الاقوامی میچز کھیلنے والے محمد حفیظ کے انتہائی قریبی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مسٹر پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کریں گے۔ محمد حفیظ کا موقف ہے کہ وہ پیسے کے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے اعزاز سمجھ کر خدمات انجام دیتے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں انہیں بلاوجہ نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا، جس کے مطابق تجربہ کار آل رائونڈر محمد حفیظ کی  اے سے  بی کیٹیگری میں تنزلی ہوگئی۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان اور شاداب خان کا نام بھی بی کیٹیگری میں رکھا گیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟