16 نومبر 2018
 محبت کی عظیم داستان؛ ایک سال سے قبرپر بیٹھی بلی مالک کا انتظار کررہی ہےcc

انڈونیشیا کے صوبہ سینٹرل جاوا کے ایک نواحی گاؤں میں ایک بلی گزشتہ ایک سال سے اپنے مالک کی قبر پر بیٹھی اس کے واپس آنے کا انتظار کر رہی ہے۔ ابو کنداری نامی شخص کا گزشتہ سال انتقال ہوگیا تھا جسے دفن کرنے کے بعد سے آج تک اس کی پالتو بلی قبر پر بیٹھی اس کے واپس آنے کے انتظار میں ہے، یہی نہیں بلی دن رات قبر پر بیٹھی رہتی ہے اور وہیں سوتی بھی ہے۔بلی کی مالک سے محبت کا اظہار دیکھتے ہوئے 28 سالہ پریٹنو نامی نوجوان نے بلی کو اپنانے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لئے اس نے بلی کو کھانا دینے کے علاوہ اس کے لئے اپنے گھر میں خاص اہتمام بھی کیا لیکن بلی کھانے کے وقت نوجوان کے گھر آکر کھانا کھاتی ہے جس کے بعد واپس دوبارہ پرانے مالک کی قبر پر جا کر بیٹھ جاتی ہے اور وہیں رات گزارتی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ جانوروں کی انسان سے محبت کی ایک داستان تھائی لینڈ میں دیکھی گئی تھی جہاں جاؤ لونگ نامی ایک پالتو کتا ایک سال تک اپنے مالک کے انتظار میں سڑک کنارے پھرتا رہا لیکن 25 ستمبر کو کار کے نیچے آکر مارا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟