محاز آرائی سے صرف پارٹی ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے،نثار

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی ٹھنڈے دماغ سے موجودہ صورتحال پر غور کرنا ہوگا محاز آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں انہوں  نے کہا کہ  غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں  سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے ، یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت ۖ کا مسئلہ بنا اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں،  لائحہ عمل صحیح نہ کیا گیا تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟