19 جنوری 2019
تازہ ترین
مجھے وزیراعظم بنائو، شہری کا مطالبہ

 اسلام آباد کے علاقہ بلیو ایریا میں ایک شخص وزیراعظم بنانے کا مطالبہ لے کر موبائل سگنل کے ٹاور پر چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص ہاتھ میں قومی پرچم اٹھائے موبائل سگنل کے ٹاور پر جا چڑھا اور اس نے خود کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس شخص کا تعلق سرگودھا سے ہے اور اس کا موقف ہے کہ  اسے وزیراعظم بنایا جائے، وہ پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک کرے گا اور 6 ماہ میں ملک کا قرضہ اتار دے گا۔ اس کے علاوہ مذکورہ شخص نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور ڈی پی او سرگودھا کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرے گا اور بات کرانے تک نیچے بھی نہیں اترے گا، بعد ازاں انتظامیہ نے معروف کامیڈین شفات علی کی خدمات لیں ، جس نے وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں ان سے بات کی، جس کے بعد  وہ ٹاور سے نیچے اتر آیا ، ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر اس شخص کو موبائل ٹاور سے نیچے اتارا ،جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟