20 ستمبر 2018
تازہ ترین
متنجن بنانے کا آسان طریقہ

اجزا

چاول (سیلا چاول  )  ۔۔۔۔ آدھ کلو

چینی ۔۔۔۔ آدھ کلو

گھی ۔۔۔۔ ایک کپ

لونگ ۔۔۔۔ دو سے تین عدد

چھوٹی الائچی ۔۔۔۔ تین سے چار عدد

دار چینی ۔۔۔۔ ایک چھوٹا ٹکڑا

فوڈ کلر (لال، سبز، اورنج ) ۔۔۔۔ چوتھائی چائے کا چمچ

 ڈیکوریشن کے اجزا

اشرفیا ں ۔۔۔۔ آدھ پائو

بادام ۔۔۔۔ حسب ذوق

پستہ ۔۔۔۔ حسب ذوق

ناریل ۔۔۔۔ باریک کٹے ہوئے

کھویا ۔۔۔۔ ایک پائو

گلاب جامن ۔۔۔۔ آدھ پائو

چم چم ۔۔۔۔ آدھ پائو

نوٹ : گلاب جامن اور چم چم چھوٹے والے ہوں تو بہتر ہے ورنہ بڑے ہوں تو چھوٹے پیس  کر لیں

ترکیب

متنجن کی تیار ی سب سے پہلے چاول ابال لیں ۔ اس کے بعد اس کو چھنے میں نکال لیں اور ابلے ہوئے چاول پر ٹھنڈا پانی ڈال دیں ۔ ٹھنڈا پانی ڈالنے سے چاول پکنے کے بعد جڑتے نہیں ہیں ۔

متنجن بنانے کا طریقہ

تین سے چار منٹ کیلئے سب سے پہلے ایک پتیلے میں گھی کو گرم کریں، جب گھی گرم ہو جائے تو ا س میں چھوٹی الائچی ، لونگ اور دار چینی ڈال دیں ۔  جب لونگ کڑکڑانے لگے تو اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال دیں اور ساتھ ہی چاولوں میں چینی بھی ڈال دیں اور اس کو مکس کر دیں ۔ جب چینی گھل جائے  تو آنچ تیز کر دیں تاکہ چینی کا پانی خشک ہوجائے ۔ چمچہ باربار نہ چلائیں اس سے چاول ٹوٹ جاتے ہیں ۔ جب چاول کا پانی خشک ہوجائے تو فوڈ کلر کو ایک کھانے کے چمچہ پانی میں مکس کرکے چاول پر ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں ۔  جب چاول مکمل پک جائیں تو ہلکا ہلکا اوپر سے فوڈ کلر والے چاول پھیلا دیں تاکہ رنگ ہر طرف پھیل جائے اس کے بعد آخر میں چاول پر اشرفیاں ، بادام ، پستہ ناریل ، کھویا ، گلاب جامن اور چم چم ڈال کر ایک منٹ دم پر رکھیں ۔ اس طرح مزیدار متنجن تیار ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟