مبینہ پولیس مقابلے میں  دو نوجوان ہلاک

 فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں  مبینہ پولیس مقابلے میں  دو نوجوان مارے گئے ،ورثا نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الائیڈ موڑ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا۔  ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی جن میں سے ارسلان نامی نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ عثمان کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جو رات گئے دم توڑ گیا، عثمان پولیس کانسٹیبل کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے پہلے نوجوانوں نے فائرنگ کی جس کے جواب میں فائرنگ کی، ورثائ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے نشے کی حالت میں فائرنگ کی۔ دونوں نوجوان میٹرک کے طالب علم تھے۔ ورثا نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟