18 ستمبر 2018
تازہ ترین
مایا کاعلی ظفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی ڈیبیو فلم  طیفا ان ٹربل  20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس سے قبل انہوں نے اپنے ساتھی اداکار طیفا یعنی علی ظفر کے لئے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کیا۔ اداکارہ نے فلم کی تشہیر کے دوران علی ظفر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے طیفے کو قابل ستائش قرار دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مایا علی نے فلم کے پہلے دن سے لے کر آخری تاریخ تک اپنے تجربے کو بہترین اور خوبصورت سفر قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے عکس بندی کے دوران ٹیم، کاسٹ اور سٹائلسٹ کو گھبراتے دیکھا لیکن کبھی بھی علی کو ہمت ہارتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ علی کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہے، ان کا اللہ پر مضبوط بھروسہ ہے اور ان کی کامیابی کی چابی مثبت اور صبر سے رہنا ہے۔ مایا علی نے کہا کہ میں نے علی ظفر سے بہت کچھ اچھا اور مثبت سیکھا ہے اور میں نہیں کہہ سکتی کہ علی سے بہترین کوئی ساتھی اداکار میری ڈیبیو فلم میں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ علی ظفر نے پوری جی جان اس فلم میں لگادی ، جسے کل سب دیکھ سکیں گے۔ اداکارہ نے علی ظفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ  اب یہ آپ کا وقت ہے راک سٹار، جب نیت صاف ہوتی ہے تو راستے آسان ہو ہی جاتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟