18 نومبر 2018
تازہ ترین
 مایا علی، علی ظفر کی حمایت میں بول پڑیں

 فلم  طیفا ان ٹربل کی ہیروئن مایا علینے کہا  ہے کہ جب تک کہانی کے دونوں رخ نظر نہ آئیں، تب تک فیصلہ نہ سنائیں۔ مدمقابل علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا۔ اداکارہ مایا علی ، میشا شفیع کے معاملے پر فلم میں اپنے ساتھی اداکار علی ظفر کی حمایت میں بول پڑیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ لوگ بہت جلد نتیجہ اخذ کر لیتے ہیں۔ وہ تمام حقائق جانے بغیر ہی فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ علی ظفر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈیڑھ برس سے فلم  طیفا ان ٹربل  میں ان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ان کے نوٹس میں کوئی ایسی بات نہیں آئی۔ علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟