ماہرہ کی نقل کرنے پر مایا علی تنقید کا شکار

ماہرہ کی نقل کرنے پر مایا علی تنقید کا شکار

 نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی نقل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی خوبصورت اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے ساتھ فلمطیفا ان ٹربل کے ذریعے فلموں میں انٹری دی اور اپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دل میں جگہ بنالی۔ حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے طیفا ان ٹربل کو پسند کرنے کے لئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو میں مایا علی اردو کے ساتھ انگلش میں بھی بات کرتی نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کا بات کرنے کا انداز اور لہجہ کسی حد تک اداکارہ ماہرہ خان سے مل رہا ہے اور یہی چیز مداحوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مایا علی کو ماہرہ خان کی طرح بولنے پر اور ان کا انداز نقل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟