14 نومبر 2018
تازہ ترین
ماہرہ کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کیساتھ افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےاقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے بحالی مہاجرین کے ساتھ افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔ نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان  نے نوشہرہ میں قائم ایک اور افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا ہے،  اس دورے میں ان کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی اور دیگر اعلیٰ حکام  بھی موجود تھے۔ فلپو گرانڈی اور ماہرہ خان نوشہرہ میں واقع افغان مہاجرین کی رجسٹریشن سینٹر پہنچے اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ فلپوگرانڈی اس سے قبل افغانستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا میں یہاں پہلی مرتبہ آئی ہوں اور یہاں آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ ماہرہ نے افغان مہاجرین کی امداد کے سلسلے میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عزم کراتے ہوئے کہا کہ بے گھر لوگوں میں آدھے سے زیادہ بچے ہیں جن کے مستقبل کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب فلپو گرانڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 2 سال بعد یہاں آیا ہوں بہت خوشی ہوئی پاکستان کے بھی شکر گزار ہیں، جنہوں نے طویل مدت تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی۔ افغان مہاجرین کو تعلیم و دیگر شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے  جبکہ مہاجرین کی واپسی کا عمل بھی جاری رہے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟