24 مئی 2019
تازہ ترین
ماہرہ  فیس بک پر بھی  سب سے آگے

ماہرہ  فیس بک پر بھی  سب سے آگے

اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام اور ٹویٹر کی کوئین تو ہیں ہی تاہم فیس بک پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد دیگر پاکستانی اداکارائوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان کی صف اول کی اداکارہ یوں ہی نہیں کہا جاتا۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد ان کے ہم پلہ دیگر اداکاروں سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہرہ خان انسٹاگرام اور ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ نمبر ون تو تھیں ہی تاہم فیس بک پر بھی ان کا ثانی کوئی نہیں۔ فیس بک پر ماہرہ خان کے پرستاروں کی تعداد 33 لاکھ 59 ہزار سات سو 46 ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟