ماہرہ خان کی پوسٹ پر ورون دھون کا جواب

اداکارہ و فیشن آئیکون ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے ساتھ منسلک ہیں، جنہوں نے حال ہی میں کراچی میں افغان پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا اور اس موقع کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ ماہرہ نے دو بچوں کی کہانی بھی شیئر کی، جن سے وہ پناہ گزین کیمپ میں ملی تھیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ دونوں بچے پورا وقت میرے ساتھ رہے، انہوں نے میری کوئی فلم نہیں دیکھی لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ وہ کسی راجا کو جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  راجا ہیرو ہے،  ہم سوچتے رہے کہ آخر یہ بچے کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، آخر کار انہوں نے ورون دھون کی ایک فلم کا گانا گایا۔ ماہرہ نے کہا کہ ان بچوں نے بتایا کہ وہ ان (ورون دھون) کی طرح بننا چاہتے ہیں، جس پر میں نے ان سے کہا کہ انشا اللہ ایک دن وہ ضرور بنیں گے۔ ماہرہ کی یہ پوسٹ ورون دھون کی نظر سے بھی گزری اور انہوں نے فوری طور پر اس کا جواب دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ماہرہ خان آپ جو کام کر رہی ہیں، وہ بہت زبردست ہے۔ میں نے ویڈیو دیکھی ہے، جس نے میرے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ میری طرف سے بہت سا پیار اور شیئر کرنے کا شکریہ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟