22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ماہرہ اور بلال کی فلم سپر سٹارکی شوٹنگ شروع

ماہرہ اور بلال کی فلم سپر سٹارکی شوٹنگ شروع

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر سٹار میں دھماکے دار انٹری کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی۔ جاندار اداکاری اور دلفریب حسن کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہرہ خان پاکستان انڈسٹری کی صفہ اول اداکارہ مانی جاتی ہیں جوکہ اب تک کئی پاکستانی فلموں کے ساتھ بھارتی فلموں میں بھی کام کرکے بھارتیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں، تاہم پاکستان کی یہ سپر سٹار اداکارہ  اب فلم سپر سٹار میں بھی نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک منفرد انداز کے ساتھ اداکار بلال اشرف کے ساتھ موجود ہیں۔ ماہرہ نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ فلم سپر سٹار میں نوری جبکہ بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بلال اشرف بھی اپنی اس فلم کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرنا نہ بھولے۔ انہوں نے بھی ماہرہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ماہرہ خان ڈک فیس بنائے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی بلال نے بھی کرداروں کے نام بھی بتائے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟