20 ستمبر 2018
ماڈل کی باپ کی میت کے ساتھ شرمناک تصویر

سربین ماڈل نے بے حسی کی انتہا کر دی، ماڈل کی جانب سے اپنے والد کی میت کے ساتھ لی گئی سیلفی کو سماجی کارکنوں نے شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔ برطانوی اخباردا سن کے مطابق سربیا کی ایک مشہور فیشن ماڈل اور ادا کارہ گیلیکا لبوبیسیٹچ نے حال ہی میں ہسپتال میں فوت ہونے والے اپنے والد کی میت کے ساتھ سیلفی بنائی اور سَستی شُہرت کے حصول کے لیے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ تصویر میں اداکارہ کو ہیٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اس کے عقب میں ہسپتال کے بستر پراس کے والد کی میت پڑی ہے اور میت کا سرایک طرف لڑھکا ہوا ہے۔ گلیکا نے اپنی متنازع سیلفی سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر پوسٹ کی مگر انسٹا گرام پرپوسٹ کیے جانے کے بعد اس پر شدید عوامی غم وغصے کا اظہار کیا گیا تاہم بعض نے اس کے والد کی وفات پر ماڈل سے تعزیت اور افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔ سماجی کارکنوں نے ماڈل کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے سستی شہرت کے حصول اور لوگوں کی جعلی ہمدردیاں حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا۔ تنقید کے بعد اس نے انسٹا گرام سے تصاویر ہٹا دی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟