26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 ماورا نے وکالت کا امتحان پاس کر لیا

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اداکاری کے ساتھ ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے وکالت کا امتحان پاس کرلیا۔ اداکارہ ماورا حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مصروف اداکارائوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا ، تاہم انہوں نے اداکاری کی وجہ سے کبھی بھی اپنی تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا اور اداکاری کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کرتی رہیں۔ ماورا حسین وکالت کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں اور گزشتہ چند ماہ سے اپنے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔ اب ان کا رزلٹ آچکا ہے اور انہوں نے وکالت کا امتحان نہایت شاندار نمبروں سے پاس کرلیا ہے۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے بتایا کہ انہوں نے 85 فیصد نمبروں کے ساتھ وکالت کا امتحان پاس کرلیا  اور اتنے بہترین نمبرز حاصل کرکے وہ بہت خوش ہیں۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ میک اپ کروانے کے ساتھ پڑھتی ہوئی بھی نظر آرہی تھیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟