17 نومبر 2018
تازہ ترین
ماورا حسین  ڈرامے سمی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر مومنہ درید نے بتایا کہ یہ ڈرامہ تفریح کے ساتھ معلوماتی بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈرامے میں کارو کاری اور غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل کو پیش کیا گیا ٖ اس کے علاوہ اس ڈرامے میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی اگاہی دی جائےگی اس ڈرامے کی کہانی کافی انٹرٹیننگ ہے ٖتاہم ساتھ ہی یہ مسائل کو بھی عوام کے سامنے پیش کرےگی ٖ اس کا حل بتائی گی، اور امید ہے کہ یہ پاکستان میں لڑکیوں کو ان کے ساتھ غلط ہونے پر اپنی آواز اٹھانے کا حوصلہ بھی دے۔ ماورا حسین کے مطابق سماجی مسائل میرے اور آپ کے بارے میں نہیں، جیسے کراچی کی عوام پانی کی کمی کا مسئلہ بیان کرے، ہمیں اس کی اصل وجہ تک پہنچنا چاہیے، دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو ہم سے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے پاس ہمارے جیسی آزادی نہیں ہوتی، مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اگر میں ڈراموں میں کام نہ کرتی تو شاید مجھے ان کی حالت زار کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہوتا، تو ظاہر ہے اس پلیٹ فارم سے شعور پیدا ہورہا ہے، پھر چاہے کسی ایک کو ہی ملے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟