22 ستمبر 2018
مانچسٹر کی چیلسی کو دو صفر سے شکست

 لندن میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے چیلسی کو زبردست کھیل کے بعد دو صفر سے ہرا دیا ۔ لندن میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر حملوں کا آغاز کر دیا، مانچسٹر سٹی میچ کے 13 ویں منٹ میں پہلا گول داغنے میں کامیاب ہو گئی، اس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی ٹیم مزید گول نہ کر سکی۔ 58 ویں منٹ میں ایک بار پھر ٹیم مانچسٹر نے گیند کو حریف گول پوسٹ میں پہنچا کر برتری دو صفر کر دی جو آخر تک برقرار رہی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟