25 اپریل 2018
تازہ ترین
مانچسٹر سٹی پریمیئر لیگ فٹبال کی چیمپئن

انگلش پریمئیر لیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ویسٹ برام کے ہاتھوں شکست کی بدولت مانچسٹر سٹی نے سیزن کے اختتام سے قبل ہی ٹرافی پر اپنا حق یقینی بنا لیا   ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ پر ویسٹ برام سے ایک صفر سے میچ ہار گئی اور اس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مانچسٹر سٹی اور بقیہ ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا فرق اتنا زیادہ ہو گیا کہ سیزن کے بقیہ میچوں میں اسے پورا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ اس ہفتے ہونے والے مقابلوں کے بعد مانچسٹر سٹی کے اب 87  پوائنٹس ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔ مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں 33 میچ کھیلے ہیں اور اس کے پانچ میچ ابھی باقی ہیں۔ ٹیم کو ان 33 میں سے صرف دو میچوں میں شکست ہوئی ہے اور اس نے لیگ میں اب تک 93 گول سکور کیئے ہیں۔ انگلینڈ کی لیگ میں جیت مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا کے کرئیر کی 24ویں کامیابی ہے۔   


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہونا چاہیے؟