19 نومبر 2018
  مالی ،  خود کش حملہ،40افراد ہلاک، تین روزہ سوگ کا اعلان  

۔ مالی کے صدر نے خود کش حملے کے بعد ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ اقوام متحدہ کے مشن اور مقامی عہدیداروں کے مطابق دھماکہ ملک کے شمالی علاقے گائو میں ایک کیمپ میں ہوا، حملہ آور گاڑی پر تھا۔ زخمیوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گائوں پر 2012 میں باغیوں اور شدت پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا۔2015ئ میں معاہدے کے تحت علاقے میں حکومت اور باغیوں کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا جس کے بعد امن فوجی دستے تعینات کر دئیے گئے ۔ علاقے میں2013ئ سے فرانس کے تحت امن فوج کے دستے تعینات ہیں۔ کیمپ ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟