22 فروری 2019
تازہ ترین
 مالٹے کے چھلکوں سے دانت بنیں چمکدار

چمکدار خوبصورت دانت ہر شخص کی خواہش ہوتے ہیں۔ یہ شخصیت کو بھی پرکشش بناتے ہیں اور مسکراہٹ کو بھی ۔دانتوں کو سفید اور چمک دار بنانے کے لئے  بہت سے قدرتی اجزا اور نسخے دستیاب ہیں۔ بیکنگ سوڈا دانتوں کے لئے ایک  قدرتی ریگ مال  ہے  جو دانتوں کی سفیدی بحال کر دیتا ہے۔ ایک کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا  میں چٹکی بھر نمک مکس کریں اور  اس مکسچر  سے دانت برش کریں ۔ دانتوں کی سفیدی بحال کرنے کے لئے دو چائے کے چمچ سرکہ، ایک چائے کا چمچ نمک اور چار اونس پانی لےکر اچھی طرح   مکس کریں اور اس مکسچر سے کلیاں کریں۔ دو ہفتے تک یہ عمل مستقل کرنے سے دانت چمک جائیں گے ۔ مالٹے کے چھلکے دانتوں پر رگڑنا  دانتوں کی سطح کو صاف کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے۔ یہ داغوں کی روک تھام اور بیکٹریا کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟