24 اپریل 2019
تازہ ترین
ماس ریسلنگ، دو گولڈ اور ایک کانسی کا تمغہ  پاکستان کے نام

ماس ریسلنگ، دو گولڈ اور ایک کانسی کا تمغہ  پاکستان کے نام

پاکستان نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔  برازیل کے شہر سائو پائولو میں 3 روزہ آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں 30 ممالک شریک ہوئے۔ 105 کلو گرام میں پاکستان کے گوجرانوالہ کے رحمان رضا نے پہلی پوزیشن پاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اسی کلو گرام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان عقیل نے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملکی پرچم بلند کیا۔ 90 کلوگرام کلاس میں گوجرانوالہ کے عاصم قیوم نے برانز میڈل لیا۔ انٹر نیشنل ویٹ لئفتر عقیل بٹ نے کہا ہے کہ لڑکوں نے شاندار پرفارمنس دے کر ملک کا نام روشن کیا ۔ پاکستان کی تین رکنی ٹیم منگل کو وطن لوٹے گی جس کے لئے شاندار استقبال کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟