25 ستمبر 2018
تازہ ترین
ماسکو ، دلکش رنگوں میں ڈوبی کلر میراتھن

 خوشگوار اور صحت مند زندگی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ماسکو میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شریک سیکڑوں افراد نے اپنے ساتھیوں کو دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے مشہور پارک میں سینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟