18 نومبر 2018
تازہ ترین
مادھوری کا مغل اعظم کے گانے پر رقص

 بالی وڈ کی مایہ ناز فلم  مغل اعظم کے گانے  مورے پنگھٹ پے پر مادھوری ڈکشٹ نے رقص کرکے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری اور رقص نے ان کو بالی وڈ میں ایک الگ ہی پہچان دی ہے،  جو ہر اداکارہ کے حصے میں نہیں آئی۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں ماضی کی خوبرو اداکارہ مدھو بالا کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے بالی وڈ کی مایہ ناز فلم مغل اعظم کے مشہور و معروف گانے  موہے پنگھٹ پے پر رقص کرکے سب کے دل جیت لئے۔ اداکارہ نے اصل گانے کی طرح ہی مدھو بالا کا انداز اپنایا ہوا ہے،  جبکہ ان کی طرح لال چولی اور نارنجی رنگ کا لہنگا پہنا ہے، جس میں وہ بالکل مدھو بالا ہی لگ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ اب ہمیں فلم ٹوٹل دھمال میں انیل کپور اور اجے دیوگن کے ہمراہ  اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟