26 اپریل 2019
تازہ ترین
مادھوری کا سری دیوی کیلئے جذبات کا اظہار

مادھوری کا سری دیوی کیلئے جذبات کا اظہار

نامور بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ انہیں بہت دنوں تک یقین نہیں آیا تھا کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر یقین کرنے میں بہت عرصہ لگا کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔ مادھوری ڈکشٹ طویل عرصے بعد فلم  ٹوٹل دھمال اور کلنک میں نظر آئیں گی۔ فلم کلنک کا کردار مادھوری سے قبل اداکارہ سری دیوی کرنے والی تھیں لیکن ان کی اچانک موت کے بعد اس کردار کی پیشکش مادھوری کو کی گئی۔ مادھوری نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجھے اس کردار کی آفر کی گئی تو میں سری دیوی کی موت کی وجہ سے صدمے میں تھی میں نے فلم کے ہدایت کار کو کہا کہ کیا آپ سچ میں چاہتے ہیں کہ میں یہ کردار کروں؟ بعد ازاں مادھوری نے اس کردار کے لئے ہامی بھرلی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟