15 نومبر 2018
لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔مدھو بالا نے بالی وڈ میں کئی کلاسک فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کا شمار ماضی کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔اداکارہ کا اصلی نام ممتاز جہاں بیگم ہے جنہوں نے 9 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا لیکن 1947 کی فلم نیل کمال سے بطور مرکزی کردار بالی وڈ میں انٹری دی۔انہوں نے پارس، محل، دولت،اپرادی، نرال اور مغل اعظم سمیت کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا اور فلم مغل اعظم میں انار کلی کا کردار اب تک فلم بینوں کو یاد ہے۔مدھو بالا کی زندگی پر ان کی بہن مدھر بھوشن نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اور اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے کئی ہدایت کاروں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟