30 ستمبر 2020
تازہ ترین
  لیبیا کے سابق وزیراعظم کو  بازیاب کرا لیا گیا

  لیبیا کے سابق وزیراعظم کو  بازیاب کرا لیا گیا

لیبیا کے یرغمال سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کرالیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے  مطابق لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ ہفتے طرابلس میں ایک ہوٹل سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا تھا ۔ علی زیدان کے اغوا کے بعد ان کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے وزیراعظم فائز السراج پر ان کی بازیابی کے لیے سخت دبایٔ تھا ۔ علی زیدان کو گذشتہ روز بازیاب کرا لیا گیا ہے تاہم حکومت نے اس حوالے یہ نہیں بتایا کہ آیا زیدان کو کس نے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی کیوں کر عمل میں لائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سابق لیبی وزیراعظم کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل سنہ 2013 کو انہیں طرابلس کے ایک ہوٹل سے اغوا کیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ علی زیدان نومبر 2012 سے مارچ 2014 تک لیبیا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟