19 مارچ 2019
تازہ ترین
لیاقت جتوئی ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک روانہ

نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی پر کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں جب کہ نیب کی سفارش پر لیاقت جتوئی کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ون ٹائم پرمیشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی، درخواست اسی دن منظور کر لی گئی اور لیاقت جتوئی اسی روز ملک سے باہر چلے گئے۔  ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کی عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے کی یقین دہانی وزارت داخلہ نے منظور کر لی۔ لیاقت جتوئی نے 4 فروری تک کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت مانگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کے لیے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا۔ نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟