24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 لہسن کا ٹکڑا کان مین رکھنے سے انفیکشن کا علاج

لہسن کا شمار قدرت کی ان نعمتوں میں ہوتا ہے جس کا استعمال کرکے انسان دل سمیت کئی مہلک اور خطرناک بیماریوں سے چھٹکارا پا سکتا ہے۔ ماہرین کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے رات کو لہسن کا ایک ٹکڑا اپنے کان میں ڈالیں۔ ماہرین صحت کے مطابق لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور اس سے کئی بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اس کے استعمال سے سوجن بھی ختم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کو کان میں تکلیف کی شکایت ہے تو سونے سے قبل ایک لہسن کا ٹکڑا رکھ لیں۔ جب آپ صبح بیدار ہوں گے تو آپ خود حیران رہ جائیں گے، ایسا کرنے سے کان کا درد مکمل غائب ہوجاتا ہے اور آپ خود کو پرسکون محسوس کرنے لگتے ہیں۔ کان میں جو جراثیم انفیکشن کی وجہ بنتے ہیں لہسن ان کا خاتمہ کردیتا ہے۔ یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہر صحت نے شائع کیا، لیکن خیال رہے اگر کان میں کوئی انفیکشن وغیرہ ہو تو اس نسخے پر عمل سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟