24 ستمبر 2018
تازہ ترین
لہسن سے کیل مہاسوں کا خاتمہ

لہسن کا استعمال عام طور پر ہمارے ملک میں باورچی خانوں میں پایا جاتا ہے کیونکہ یہ کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن  اسکے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں جن میں بالوں کے گرنے ، نزلہ زکام کو روکنے اور وزن کو کنٹرول کرنے سمیت دیگر بیماریوں میں اسکا علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔  بہت کم لوگ واقف ہیں کہ چہرے کے کیل اور مہاسوں کا خاتمہ بھی لہسن کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ اگر لہسن کو مخصوص طریقے سے چہرے پر رگڑا جائے تو اس سے چہرے پر موجود کیل ختم ہوجاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق لہسن میں اینٹی سیپٹک ، اینٹی بیکٹیریل، اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ خصوصیات چہرے پر موجود کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ چہرے کے کیل اور مہاسوں کے خاتمے کیلئے لہسن کے جوے کو لیں اور اپنے داغ پر اس کو مسلنا شروع کر دیں، تاہم جوے کو استعمال سے پہلے اس پر چند چیرے لگانا ضروری ہیں تاکہ اس میں موجود رس چہرے پر مسلنے کے دوران نکلتا رہے، تاہم ان کو چہرے پر مسلنے کے چند سیکنڈ بعد اگر دیکھا جائے تو یہ دانے اور کیل چند سیکنڈ میں چہرے سے ختم ہوجائیں گے۔ تاہم اگر چہرے پر موجود دانے زیادہ بڑے ہیں تو اس کے لئے لہسن کے جوے کو رات کو سونے سے قبل متعلقہ حصے پر رگڑ لیں اور پھر صبح اٹھ کر اس کو دھو لیں تو دانے چہرے سے غائب ہوجائیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟