لہسن اور شہد سے مختلف انفیکشنز کا خاتمہ ممکن

لہسن قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہے جس کے فوائد سے کبھی بھی کسی نے انکار نہیں کیا ۔ اسی طرح شہد کے فوائد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ان دونوں کو ملاکر خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو کئی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ لہسن کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے ثابت استعمال کریں کیونکہ اس طریقے سے لہسن میں موجود ایلی سین کا زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ لہسن مسل کر کھانے سے پہلے 15منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ اگر آپ لہسن کو پیس کر اس میں شہد ملائیں اور خالی پیٹ 7 دن تک کھائیں تو آپ کے جسم میں توانائی آئے گی اور تمام کمزوری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ شہد اور لہسن کو 7 روز تک نہار منہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول لیول میں کمی واقع ہوتی ہے، بلڈ کلاٹس کا خاتمہ ہوتا ہے، کینسر بنانے والے بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے مختلف انفیکشنز کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔   


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟