17 اگست 2017
تازہ ترین

عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟

لوگوں کے جذبات انقلاب کا پیش خیمہ ہے،نواز شریف

لوگوں کے جذبات انقلاب کا پیش خیمہ ہے،نواز شریف

انقلاب نہ آیاتو کسی کو انصاف نہیں ملےگا، خوشحالی کبھی دستک نہیں دیگی،اگر یہ انقلاب نہ آیا تو غریب ہمیشہ غریب رہے گا،سابق وزیراعظم

 سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام پاکستان کو تبدیل کرنے میں میرا ساتھ دیں،پاکستان! آؤمیرے ساتھ آگے، پاکستان کو ہم سب مل کر تبدیل کریں گے، یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔  سابق وزیراعظم نوازشریف نے شاہدرہ میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شاہدرہ کے لوگ واقعی گریٹ ہیں ، گریٹ ہیں، ہم لاہور کی طرف بڑھ رہے ہیں لاہور یہاں سے چار کلومیٹر دورہے،شاہد رہ کے جوانوں ، نواز شریف کے ساتھ لاہور چلو،میں آگےآگے چلتا ہوں، آپ میرے پیچھے پیچھے آؤ۔ ریلی کے شرکا سے خطاب میں نواز شریف نےکہا کہ  شاہدرہ کے بھائیوں اور بہنوں کس منہ سے آپ کا شکریہ ادا کروں، نواز شریف دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہے ،شاہدرہ کے لوگوں نے مجھے بہت پیاراورمحبت دی ہے، شاہدرہ نے ہمیشہ نوازشریف کا ساتھ دیا ہے،شاہدرہ والوں وعدہ کرو، پکا وعدہ کرو، ساتھ دو گے؟، وعدہ کرو، نواز شریف کا ساتھ دوگے؟  ،اب تو آئی لو یو اور بڑھتا جارہاہے، پاناما کا کیس شروع ہواتھا، مجھے اقامے پر نکال دیا، کہتے ہیں نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی،بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی ، اس پر نااہل کردیاگیا، مجھے کیوں نکالا؟ کیوں نکالا؟ ، نواز شریف پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے، نہ میں چین سے بیٹھوں گا نہ آپ چین سے بیٹھیں گے،اسلام آباد سے شاہدرہ تک کے راستے میں کسی نے بھی فیصلہ قبول نہیں کیا، انہوں نے عوام سے سوال  کیا کہ کیا نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ آپ نے قبول کیاہے؟ ، کیا آپ فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں؟ ، مجھے بتاؤ، شاہدرہ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایاہے؟، سپریم کورٹ کے فیصلے کو آپ نے قبول کیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تین ڈکٹیٹرتیس سال کھاگئے،اب یہ نہیں چلے گا،پاکستان کوبدلنا ہوگا، جو میں نے لوگوں کے جذبات دیکھےہیں، یہ جذبہ ایک انقلاب کا پیش خیمہ ہے، انقلاب نہ آیاتو کسی کو انصاف نہیں ملےگا، خوشحالی کبھی دستک نہیں دیگی، اگر یہ انقلاب نہ آیا تو غریب ہمیشہ غریب رہے گا،اگریہ انقلاب نہ آیا توہماری قوم بدترین قوم بن جائے گی،آپ ووٹ دیتے ہیں چند لوگ وزیراعظم کوگھربھیج دیتے ہیں،جن لوگوں نے پاکستان کے ساتھ کھیلا،تماشا کیا،کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے یا نہیں