24 مارچ 2019
تازہ ترین
لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونےوالے پاکستانی نعیم راشد ہیرو قرار

بین الاقوامی میڈیا نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر عیسائی انتہاپسندوں کی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا دوران مزاحمت شہید ہوگئے۔ کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں فائرنگ کے دوران پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا طلحہٰ نعیم شہید ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق راشد حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے، ان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ حملے میں زخمی ہونے والے چار پاکستانیوں میں سے ایک کراچی کا شہری اریب ہے جو کمپنی کے کام سے نیوزی لینڈ گیا تھا، 27 سالہ اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور ایک فرم میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہے اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔ ایک اور زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ گئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟