26 ستمبر 2018
تازہ ترین
لوڈ ویڈنگ کا شاندار پریمیئر

 پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا شاندار پریمیئر لاہور میں ہوا جس نے سب سے خوب داد سمیٹی۔ قہقہوں اور دلچسپ جملوں سے بھرپور فلم لوڈ ویڈنگ عام زندگی پر بنائی گئی ، جس میں سب کی پسندیدہ جوڑی فہد مصطفی اور مہوش حیات مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کے پریمیئر میں فلم کی کاسٹ سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی،  جن میں سابق اداکارہ نور اور اداکار نیئر اعجاز بھی شامل تھے۔ فلم بینوں  نے کہا کہ فلم ساز فضا اور ہدایت کار نبیل قریشی کی فلمیں ہمیشہ بہترین ہوتی ہیں اور لوڈ ویڈنگ بھی انہی میں سے ایک ہے، جسے لوگ بار بار دیکھیں گے۔ سب نے ہی فلم کو قابل ستائش قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ  لوڈ ویڈنگ بڑا بزنس کرنے میں کامیاب رہے گی۔ پریمیئر کے دوران شائقین نے فلم کی کاسٹ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور فلم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے کہ فلم لوڈ ویڈنگ فلم والا پکچر اور جیو فلم کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جو بڑی عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟