لوڈ ویڈنگ کا دوسرا اینیمیٹڈ ٹیزر جاری

اگر آپ کو بھی بچپن میں بڑا ہونے کا شوق تھا اور بڑے ہوکر شادی کا شوق ہے تو یقیناً آپ کو بھی فلم لوڈ ویڈنگ ضرور دیکھنی پڑے گی۔ فلم والا پکچر اور جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم  لوڈ ویڈنگ کا دوسرا اینیمیٹڈ ٹیزر جاری کر دیا گیا، جس نے فلم بینوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ بڑے ہو کر جب شادی کا شوق ہوتا ہے تو ضروری نہیں کہ سب کا یہ شوق پورا ہو، کچھ لوگوں پر اتنا  لوڈ ہوتا ہے کہ وہ اس میں دب کر رہ جاتے ہیں۔ یہ ٹیزر فلم کے مرکزی اداکار فہد مصطفی نے ٹویٹر پر شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا کہ فلم بنانا بھی ہمیں آتا اور تڑپانا بھی آتا ہے۔ سپر ہٹ فلم  ایکٹر ان لا اور  نامعلوم افراد کی پسندیدہ جوڑی یعنی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات  لوڈ ویڈنگ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فلموں کی تاریخ میں پہلی بار کسی فلم کا اینیمیٹڈ ٹیزر ریلیز ہوا ہے، جس نے دھوم مچادی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟