لوڈ ویڈنگ دوبارہ ریلیز کیلئے تیار

لوڈ ویڈنگ دوبارہ ریلیز کیلئے تیار

ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی  لوڈ ویڈنگ 15  مارچ کو دوبارہ سنیمائوں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق معیاری فلموں کے شائقین کی ڈیمانڈ کے مد نظر ڈسٹری بیوشن کلب 15 مارچ سے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سنیمائوں میں سپر ہٹ فلم  لوڈ ویڈنگ  کی دوبارہ نمائش کا آغاز کر رہا ہے تاکہ سنیما گھروں میں آنے والے شائقین کو پیسہ وصول معیاری تفریح حاصل ہوسکے۔ پروڈیوسر فضا علی مرزا اور ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی فلم نے ہلکے پھلکے انداز میں سماجی مسئلے جہیز کے خاتمے کی جانب شائقین کی توجہ مبذول کروائی تھی جبکہ فلم میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کے منفرد کردار ، ہٹ میوزک اور پنجاب کے بیک گرائونڈ میں رچی کہانی نے بھی شائقین کے ساتھ نقادوں کو بھی خوب متاثر کیا تھا ۔ گزشتہ برس عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم لوڈ ویڈنگ نے ملک بھر سے 10کروڑ سے زائد بزنس کیا تھا جبکہ اسے رواں برس راجھستان میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق سماجی آگاہی کیلئے بنائی گئی لوڈ ویڈنگ ایور گرین فلم ہے جسے شائقین فیملیز کے ساتھ دیکھ کر لطف اندوز ہونگے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟